دہشتگردی کی لعنت کو دوبارہ اٹھنے نہیں دیں گے : وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو معاملے کی ہر پہلو سے تفتیش اور تہہ تک پہنچنے کی ہدایت کر دی۔ ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق عمران خان رات گئے تک معاملات کی خود نگرانی کرتے رہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں بزدلانہ دہشتگرد حملے میں بے گناہ جانوں کے ضیاع پر غم ہے، ہماری قوم نے دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے بڑی قربانیاں دیں، دہشتگردی کی اس لعنت کو دوبارہ سے اٹھنےنہیں دیں گے، تمام داخلی اور بیرونی خطرات سے باخبر ہیں۔
I am deeply saddened by the loss of innocent lives in the condemnable & cowardly terrorist attack in Quetta yesterday. Our nation has made great sacrifices in defeating terrorism & we will not to allow this scourge to rise again. We remain alert to all internal & external threats
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 22, 2021