دہشتگردی کی لعنت کو دوبارہ اٹھنے نہیں دیں گے : وزیراعظم

Apr 22, 2021 | 12:11:PM

Read more!

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو معاملے کی ہر پہلو سے تفتیش اور تہہ تک پہنچنے کی ہدایت کر دی۔ ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق عمران خان رات گئے تک معاملات کی خود نگرانی کرتے رہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا  ہے کہ کوئٹہ میں بزدلانہ دہشتگرد حملے میں بے گناہ جانوں کے ضیاع پر غم ہے، ہماری قوم نے دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے بڑی قربانیاں دیں، دہشتگردی کی اس لعنت کو دوبارہ سے اٹھنےنہیں دیں گے، تمام داخلی اور بیرونی خطرات سے باخبر ہیں۔

مزیدخبریں