مشہور عالم دین مولانا وحیدالدین خان کورونا کے باعث انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) مشہور عالم دین اور مفکر اسلام مولانا وحیدالدین خان اِس دار فانی سے کوچ کرگئے ۔ وہ گذشتہ ہفتہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایک بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے ای پرائیویٹ ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج تھے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مولانا کے فرزند ڈاکٹر ثانی اثنین خان نے مولانا وحیدالدین خان کے فیس بک پیج پر ان کے انتقال کی اطلاع دی۔ اُنہوں نے عوام الناس سے دعا کی گذارش کرتے ہوئے کہاکہ مولانا اپنے پیچھے ایک بڑا خاندان چھوڑ گئے ہیں اور ہمیں متحد رہ کر مولانا کے دعوت کے مشن کو جاری رکھنا ہوگا۔ مولانا وحید الدین خان 97 برس کے تھے ۔مولانا وحید الدین نے قرآن مجید کا انگریزی میں ترجمہ کیا اور تذکیرالقرآن کے نام سے قرآن پاک کی تفسیر بھی لکھی۔وہ الرسالہ کے بانی تھے جس کے ذریعہ اُنہوں نے دعوت کا مشن شروع کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 98 افراد جاں بحق،5800 سےنئے کیسز بھی رپورٹ