(24نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا مقابلہ کرنا ہے تو خدمت میں کرو ، دس سال کہیں بھی ناانصافی کا سن کر پہنچ جانے والے کو آخر کار انصاف مل گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں ن لیگی رہنما مریم نوازنے مزید لکھا کہ جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے۔ جتنی مرتبہ بھی شہباز شریف صاحب کو گرفتار کیا، ان کا جرم صرف وفا نواز شریف نکلا۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی آج ضمانت منظور کی ہے جس کے رد عمل میں مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے شہباز شریف کی تصویر شیئر کی اور لفظ سرخرو بھی تحریر کیا۔