شہبازشریف کی بےگناہی ثابت ہوگئی : راناثنااللہ

Apr 22, 2021 | 14:49:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ انتقام کی سیاست زمین بوس ہوئی، حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، کٹھ پتلی سلیکٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے لاہور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لارجر بنچ  کے فیصلے سے  ہماری بے گناہی  ثابت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمران نے ملک کو تباہ کیا ہے، گزشتہ 3 سال میں ملک کی معیشت بدنام اور انتقام کی سیاست کی گئی۔سلیکٹڈ حکمران نے قوم کے 3 سال کیوں ضائع کئے؟

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھے گا، ملک میں صاف شفاف انتخابات کرائے جائیں۔ ملکی مسائل کا واحد حل فری فیئر الیکشن ہے،عوام کے ووٹ سے حکومت بنے۔