جج برہم۔۔ کیپٹن (ر)صفدر نے روزہ توڑ دیا

Apr 22, 2021 | 15:19:PM

(24نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما اور  مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی  پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے دوران طبیعت ناساز ہو گئی جس پر انہیں روزہ بھی توڑنا پڑ گیا جس کے بعد  لیگی رہنما اسلام آباد کے امراض قلب ہسپتال منتقل ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں کیپٹن (ر) صفدرکی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔  جسٹس لعل جان خٹک اور ارشدعلی پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے  لیگی رہنما کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔ عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کا امکان تھا کہ  کیپٹن (ر)صفدر اچانک فیصلہ سننےسےپہلےہی عدالت سےچلےگئے۔نیب افسر بھی کیپٹن(ر)صفدر کےپیچھے دوڑے۔ 
رہنما مسلم لیگ نون علی یوسف زئی کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر روزے کی حالت میں عدالتِ عالیہ میں پیش ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے دوران کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی اچانک طبیعت ناساز ہوگئی۔ طبیعت بگڑنے پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو روزہ بھی توڑنا پڑا۔علی یوسف زئی کے مطابق کیپٹن (ر)صفدر ہائی کورٹ سے اسلام آباد امراضِ قلب کے اسپتال کے لئے روانہ ہوگئے۔ بعدازاں عدالت نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں