(24 نیوز)بھارت کی ریاست راجسھتان کے شہر جے پور کے مشہور قوال فرید صابری 58 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق منگل رات کو فرید صابری کی طبعیت خراب ہوئی ، جسکے بعد بدھ کے روز ان کا انتقال ہوگیا، رپورٹس کے مطابق فرید صابری کو نمونیا ہوگیا تھا، انہیں ہاسپٹل میں داخل بھی کرایا گیا مگر ڈاکٹرز انہیں بچا نہیں سکے-
یاد رہے کہ فرید صابری مشہو قوال ہیں، وہ اپنے بھائی امین صابری کے ساتھ ملکر قوالی گاتے تھے، اب صابری برادرز کی جوڑی ٹوٹ گئی ہے۔ فرید صابری کے انتقال سے میوزک انڈسٹری میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے-بالی ووڈ میں بھی انہوں نے نام کمایا، فلم ’صرف تم ‘میں گایا ہوا گانا ’’ایک ملاقات ضروری ہے‘‘ خوب ہٹ رہا تھا۔ فلم ’حنا‘ میں بھی انہوں نے ایک قوالی گائی تھی ’دیر نہ ہوجائے‘.
یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 98 افراد جاں بحق،5800 سےنئے کیسز بھی رپورٹ