اسدعمر کا شاہد خاقان کے ’’این سی او سی‘‘ بند کرنےکے بیان پر سخت ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن اسد عمر کا سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے این سی او سی بند کرنے کے بیان پر سخت ردعمل سامنےآگیا۔
سربراہ این سی او سی سابق اسد عمر کا کہنا ہے کہ سارے پاکستان میں ویکسین کا شیڈول دیا جاچکا ہے۔ لاکھوں کی تعداد میں خریدی گئی ویکسین آچکی ہیں۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ’’دوٹکے‘‘ کی تحقیق کرلیا کریں یا پھر کم از کم میڈیا کی رپورٹس ہی دیکھ لیا کریں۔
قبل ازیں اسلام آباد میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ آف اکنامکس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پلاننگ اسد عمر کا کہنا تھا کہ روز مرہ سرکاری امور چلانے کیلئے قرضے لینے پڑ رہے ہیں، اسد عمراس وقت کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس پر چل رہا ہے، معیشت کی عمارت کیلئے بنیادیں ڈال چکے ہیں، گروتھ خود بخود نہیں ہوتی، اس کے پیچھے سوچ ہوتی ہے۔ ہم 3 سال میں معیشت کے بہت مشکل اور کامیاب سفر سے گزر کر آئے ہیں، گروتھ کی شرح نمو کی نوعیت کیا ہے، یہ جاننا لازمی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی سے گیس نکلے، لاہور ، کراچی ، اسلام آباد آئے اور ڈیرہ بگٹی کو ہی نہ ملے تو وہی ہوگا جو بلوچستان میں ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں گروتھ یوں حاصل کرنی ہے جس سے لوگوں کو فائدہ ہو، اسد عمر نے بتایا کہ وفاق کی طاقت اب بہت حد تک صوبوں میں چلی گئی ہے، سرکاری پیسوں میں اب صوبوں کا بہت حد تک کردار ہے۔اسد عمر نے کہا کہ دنیا میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ملکوں کی معیشت متاثر ہوئی ہے، دس ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کا خطرہ ہے، پاکستان ان میں سے ایک ہے۔