سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری

Apr 22, 2021 | 16:58:PM

(24 نیوز)بجٹ سے قبل پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا معاملہ، وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر تشکیل کردہ سب کمیٹی نے کم تنخواہیں لینے والے ملازمین کو بجٹ سے قبل 25 فیصد تنخواہ اضافی دینے کی تجویز دیدی۔

تفصیلات کے مطابق کمیٹی میں کم تنخواہ لینے والوں کو بجٹ سے قبل چار ماہ کی تنخواہ 25 فیصد ڈسپیرٹی الائونس کے ساتھ دینے پر اتفاق رائے ہوا۔ وزرا نے کم تنخواہ لینے والے سات لاکھ ملازمین کو 25 ڈسپیرٹی الائونس دینے کی سفارش کردی ہے۔
 ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اجلاس میں بجٹ سے قبل 25 ڈسپیرٹی الائونس دینے پر رضامند نہیں تھے۔ وزیر خزانہ صرف بجٹ میں ہی تنخواہوں میں اضافے پر رضامند تھے۔ اجلاس میں آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر بھی جائزہ لیا گیا۔نئے مالی سال کے بجٹ میں زیادہ تنخواہیں لینے والے ملازمین و افسروں کی تنخواہوں میں کم اضافہ کرنے کی سفارشات کی گئیں ہیں۔
 نئے مالی سال کے بجٹ میں کم تنخواہ لینے والوں کو زیادہ ترجیح دینے کی سفارشات۔ کمیٹی یہ سفارشات وزیر اعلی پنجاب کو پیش کرے گی۔ وزیر اعلی پنجاب کابینہ کی متفقہ رائے کے بعد 25 ڈسپیرٹی الائونس کی منظوری دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکار ہ آمنہ الیاس کی نادانی ۔۔۔ میک اپ آرٹسٹ کو آگ لگ گئی

مزیدخبریں