(24 نیوز)ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کی کمی ہو گئی ،جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 16 ارب 4 کروڑ 39 لاکھ ڈالر رہ گئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کاکہناہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر کا حجم 5 کروڑ 55 لاکھ ڈالر اضافے سے 7 ارب 16 کروڑ 89 لاکھ ڈالر ہو گیا،زرمبادلہ کا مجموعی حجم 75 لاکھ ڈالر کی کمی سے 23 ارب 21 کروڑ 28 لاکھ ڈالر رہ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری