(24 نیوز)پنجاب حکومت کے دو لاافسر فارغ جبکہ ایک اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے استفٰی دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل امجد انصاری کو عہدے سے فارغ کرکے محمد امتیاز اور رائے شاہد سلیم مرل کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کردیا۔مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردئیے گئے۔
دوسری جانب اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب ذوالفقار سندھو نے عہدے سے استفعی دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لا افسروں کی جانب سے دی گئی درخواست میں پنجاب حکومت اورچیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا، درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ پنجاب حکومت نے ایس این جی اے ڈی کےگریڈ 17 کے ملازمین کو 150 فیصد الاونسز دئیے ہیں۔
150 فیصد آلاونس ملنے سے ان کی تنخواہوں میں 75 ہزار تک کا اضافہ ہوا ہے، پنجاب حکومت کے لا افسران بھی گریڈ 17 میں کام کر رہے ہیں لیکن ان کو اس الاونس سے محروم رکھا گیا، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پنجاب حکومت کو لا افسران کو بھی یہ الاونس دینے کا حکم دے۔
یہ بھی پڑھیں:یو اے ای کی جانب سے جاوید آفریدی کو اعزازی گولڈن ویزہ