سعودی عرب کا بین الاقوامی پروازیں بحال کرنیکا اعلان،پاکستان سمیت 20 ملکوں پر پابندی برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سعودی عرب نے 17 مئی سے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا تاہم پاکستان سمیت 20 ممالک کو پروازوں کو اجازت نہیں دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کورونا کے باعث معطل اپنا بین الاقوامی فضائی آپریشن 17 مئی سے بحال کرے گا تاہم سعودی حکام نے بین الاقوامی فضائی آپریشن کی بحالی میں 20 ممالک پر پابندی برقرار رکھی ہے جو کورونا کی روک تھام کےلئےکی گئی ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ جن 20 ممالک کو سعودی عرب میں بین الاقوامی فضائی آپریشن کی اجازت نہیں دی گئی ہے ان میں ارجنٹینا، متحدہ عرب امارات، جرمنی، امریکا، انڈونیشیا، آئرلینڈ، اٹلی، برازیل، پرتگال، برطانیہ، ترکی، جنوبی افریقا، سوئیڈن، سوئٹزرلینڈ، فرانس، لبنان، مصر، بھارت اور جاپان شامل ہیں۔
سعودیہ میڈیا کے مطابق 20 ممالک کی فہرست میں شامل ملکوں کے غیر شہری، سفارتی عملے، میڈیکل پریکٹشنرز اور ان کے اہلخانہ کو بھی 13 فروری سے سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔
اس کے علاوہ اس پابندی کا اطلاق سعودی عرب آنے والے ایسے مسافروں پر بھی ہوگا جنہوں نے ایسے ممنوعہ ممالک کا سفر کیا ہوگا جن سے واپسی پر سعودی عرب میں داخلے کے لئے 14 دن قبل درخواست دینا ہوتی ہے۔
سعودی عرب میں نئے کیسز میں سے 431 کا تعلق ریاض، 220 کا مکہ، 157 کا مشرقی صوبے اور 45 کا مدینہ شہر سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کے دو لا افسر فارغ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل مستعفٰی