غریب کی حالت بدلنے سے ملکی معیشت بہترہوگی، وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ غریب کی معاشی حالت بدلنے سے ہی ملک کی معاشی حالت بہتر ہو گی ،ملک سے غربت کا خاتمہ سب سے بڑی کامیابی ہوگی ۔
اسلام آباد میں ماہی گیروں کو بااختیار بنانے کے پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ماہی گیروں کو بااختیار بنانے کاپروگرام شروع کرنے پر ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں،ہمارانظریہ ایک عام آدمی کی زندگی کوآسان بناناہے ،ماہی گیروں کاطبقہ بہت مشکل زندگی گزارتا ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ خیبرپختونخوادہشتگردی کی وجہ سے سب سے پیچھے رہ گیاتھا،2013سے 2018 کے دوران کے پی میں غربت تیزی سے کم ہوئی ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ شہروں میں پلاننگ کے بغیر ترقی ہو رہی ہے،شہروں کوبناتے ہوئے کوئی پلاننگ نہیں ہوتی ، ہم بلڈنگز کو اوپر کی طرف لے کر جا رہے ہیں تاکہ شہروں کی جگہ کم ہو ،ان کاکہناتھا کہ ماحولیاتی آلودگی کراچی کا بہت بڑا مسئلہ ہے،ہم سندھ حکومت سے درخواست کریں گے کہ وہ بنڈل آئی لینڈپر کام کریں ،انہوں نے کہاکہ لاہور سے آگے کا علاقہ ایوکاڈو کیلئے بہترین ہے،لاہور میں چھوٹے چھوٹے 50 ایسے جنگل اگائے جائیں گے جو آکسیجن مہیا کریں گے ۔
وزیراعظم نے کہاکہ بینک غریب لوگوں کو قرضے دینے میں آسانیاں پیدا کریں ،ہمیں قرضوں کی فراہمی سے متعلق شکایات موصول ہورہی ہیں ، قرضوں کی فراہمی کا عمل بہت سست ہے، قرضوں کی فراہمی کیلئے بینک عملے کی تربیت کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: انگریزی میں جواب نہ دینے پر عدالت ایس پی پر برہم