(24نیوز)قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔
اجلاس میں 4 ریفرنسز اور 12 انکوائریز کی منظوری دی گئی جس کے مطابق قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں غلام مصطفی پھل سابق سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ ا ور دیگر کے خلاف بدعنوانی کاریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزموں پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر ضلع ملمیر میں سرکاری اراضی الاٹ کرنے کا الزام ہے جس سے قومی خزانہ کو 12ارب روپے کا نقصان پہنچا۔
اجلاس میں ثاقب سومرو ا ور دیگر کے خلاف بدعنوانی کاریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزموں پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر سرکاری اراضی الاٹ کرنے کا الزام ہے جس سے قومی خزانہ کو1.5 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔
اجلاس میں معین آفتاب شیخ،سابق چیئرمین پاکستان سٹیل ملز ا ور دیگر کے خلاف بدعنوانی کاسپلیمنٹری ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزموں پر اختیارات کا ناجائز الزام اور بدعنوانی کا الزام ہے جس سے قومی خزانہ کو434.468 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ اجلاس میں رسول خان محسود سابق منیجنگ ڈائریکٹر پیپکو ا ور دیگر کے خلاف بدعنوانی کاریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزم پر اختیارات کا ناجائزاستعمال کرتے ہوئے قومی خزانہ کو بھاری نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
انکوائریوں میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی،وائس چانسلر مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو، لیبر ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کے افسروں /اہلکاروں اور دیگر،میسرز سکائی رومز لمیٹڈ کمپنی اوردیگر،میسرز لکی سیمنٹ فیکٹری،لینڈ یوٹیلائزیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسروں /اہلکاروں اور دیگر،محمد علی ساند سابق چیف کمیشنرانکم ٹیکس حیدر آباد اور دیگر،نور محمد جادمانی چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن،اعجاز علی خان درانی رکن سندھ پبلک سروس کمیشن اور دیگر،پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کلہورو قائم مقام وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی کیمپس بدین اور دیگر،اکرام الحق چیف انجینئر ساو¿تھ،پی ڈبلیو ڈی،ظفر اقبال،ڈویڑنل اکاو¿نٹس آفیسر،سراج نظام،ایکسیئن،پاک پی ڈبلیو ڈی کراچی،غلام مصطفی پھل سابق سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن ڈیپارٹمنٹ،گل محمد جاکھرانی،بورڈ آف ریونیو کراچی کے افسروں /اہلکاروں اور دیگر،ممتاز الرحمان سابق پرنسپل سیکرٹری ٹو سابق گورنر سندھ،آفیسرز/آفیشلز آف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگر اورعبدالوھاب عباسی ڈائریکٹر سکولز ایجوکیشن کراچی اور دیگرکے خلاف انکواری کی منظوری شامل ہے۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں 5 انوسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی۔ جن میں سندھ کول اتھارٹی کے افسروں /اہلکاروں،میسرز پاک اوسسز اور دیگر،سید نصرت شوکت اوردیگر،جبکہ عمران شیخ سپرنٹنڈنٹ انجینئر آر بی او ڈی سرکل حیدر آباد،محکمہ آبپاشی کے افسروں /اہلکاروں اور دیگرکے خلاف تین انوسٹی گیشنز کی منظوری شامل ہے۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں کریک میرینہ پراجیکٹ کراچی کے مالکان/ منیجرز اور دیگر،ایاز خان نیازی سابق چیئرمین این آئی سی ایل اور دیگر،ایس بی سی اے ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کے افسران /اہلکاران،میسرز حباءبلڈرزکراچی اور دیگرکے خلاف انکوائریز اب تک کے عدم ثبوت کی بنیاد پر قانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی گئی۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کراچی کے افسروں /اہلکاروں اور دیگرکے خلاف تحقیقات پلی بارگین کی تکمیل کے بعد معاملہ قانون کے مطابق کارروائی کیلئے ایف بی آر کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں کسٹم ڈیپارٹمنٹ کراچی کے افسروں /اہلکاروں اور دیگر کے خلاف تحقیقات مزید کاروائی کے لئے ایف بی آر کو بھیجنے کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں۔وسیم اکرم کی دبئی میں بیٹے کے ساتھ سیر و تفریح
نیب ان ایکشن۔۔4ریفرنسز اور12انکوائریوں کی منظوری
Apr 22, 2021 | 19:11:PM