(24 نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس کل طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت این سی سی برائے کورونا کا اجلاس دن 12 بجے ہو گا،اجلاس میں وفاقی وزرا، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ و چیف سیکرٹریز شریک ہوں گے،اجلاس میں ملک بھر میں کورونا کی صوتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کورونا کے 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں لاک ڈاون کے فیصلے کا امکان ہے،ان شہروں اور علاقوں میں کارباری سرگرمیاں معطل اور دفاتر بند رکھے جانے کا امکان ہے،این سی سی زیادہ متاثرہ شہروں میں لاک ڈاون کے فیصلے کی حتمی منظوری دے گی.
یہ بھی پڑھیں: نیب ان ایکشن۔۔4ریفرنسز اور12انکوائریوں کی منظوری