(24 نیوز)بھارت میں کورونا کا پھیلاﺅ، آئی سی سی کے لئے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا انعقاد ایک بہت بڑا چیلنج بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا کے بڑھتے ہوئے ریکارڈ کیسز کے باعث آئی سی سی کو تشویش لاحق ہو گئی ہے اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا انعقاد ایک بہت بڑا چیلنج بن گیا۔
ذرائع کے مطابق ورلڈ ٹی ٹونٹی سے قبل آئی سی سی نے کورونا کی صورتحال کا بغور جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،ٹی ٹونٹی کے انعقاد کے لئے آئی سی سی مکمل تسلی کرنے کی خواہشمندہے کیونکہ ٹیموں اور براڈ کاسٹرز سمیت دیگر متعلقہ افراد کی صحت اور حفاظت کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا۔ اس حوالے سے آئی سی سی کا وفد اگلے چند روز میں بھارت کا دورہ کرے گا۔
وفد کے لئے موجودہ صورتحال میں بھارت جانا ایک چیلنج ہے,وفد ورلڈ کپ کے لئے بھارت کے 9 مجوزہ مقامات کا بھی جائزہ لے گا۔ آئی سی سی جائزہ لینے کے بعد وینیوز کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اکتوبر نومبر میں بھارت میں کھیلا جانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس کل طلب کرلیا