شفقت محمود صاحب پلیز بچوں پر ترس کھائیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گلوکار عاصم اظہر نے ایک بار پھر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کی ہے۔ انہو ں نے ٹوئٹر پر شفقت محمود کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ”ابھی بھی وقت ہے، بچوں پر ترس کھالیں۔“
تفصیلات کے مطا بق ملک بھر میں جاری کورونا وبا کے پیش نظر گزشتہ برس تعلیمی ادارے مسلسل کئی ماہ تک بند رہے۔ تاہم چند روز قبل نے مکمل ایس او پیز کے ساتھ اسکولز کھولنے کا اور اے لیول اور اولیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا اعلان کیا تھا۔ شفقت محمود نے مزید کہا تھا کہ جو اضلاع کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہیں وہاں یونیورسٹیاں اور تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔
Abhi bhi waqt hai, bacho pe tars khaalain @Shafqat_Mahmood ????????
— Asim Azhar (@AsimAzharr) April 18, 2021
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عاصم اظہر ے اسکولز کھولنے سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا ” وبائی بیماری کی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بار بار بند کرنے اور کھولنے کی وجہ سے طلبا واقعتاً پریشان ہوچکے ہیں۔ میں ذاتی طور پر کچھ ایسے طالبعلموں کو جانتا ہوں جو اپنا نصاب بھی مکمل نہیں کرسکے ہیں۔ عاصم اظہر نے وزیرتعلیم شفقت محمود سے درخواست کرتے ہوئے کہا ”براہ مہربانی ’کچھ کریں‘ اور بچوں کا ساتھ دیں۔‘
Who will be responsible if kids take covid back to their homes just so they could appear in exams? @Shafqat_Mahmood sir?
— Asim Azhar (@AsimAzharr) April 18, 202
یہ بھی پڑھیں:وسیم اکرم کی دبئی میں بیٹے کے ساتھ سیر و تفریح