غیرملکی سیاحوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری۔۔۔حکومت نے اہم ترین چیز ساتھ لانے کی اجازت دیدی

Apr 22, 2021 | 20:13:PM

(24 نیوز)کسٹمز رولز2001 میں ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے مطابق پاکستان آنے والے غیر ملکی سیاحوں کو گاڑی لانے کی اجازت ہو گی،گاڑی کی عارضی درآمد پر ڈیوٹیزیا ٹیکسز کا اطلاق نہیں ہو گا۔
ایف بی آر کاکہناہے کہ غیرملکی سیاح 6 ماہ تک قیام کیلئے ڈیوٹی فری گاڑی درآمد کر سکیں گے ،گاڑی کی درآمد کیلئے بینک گارنٹی دینا ہوگی ،ایف بی آر کے مطابق سیاح پاکستان میں قیام کے دوران گاڑی کی ملکیت ٹرانسفر نہیں کرسکے گا،گاڑی مستقل رکھنے کی صورت میں کسٹم ڈیوٹیز اور ٹیکسز لاگوہونگے ۔

یہ بھی پڑھیں:  خسارہ بڑھتا جارہا ہے۔۔قرضوں کے بغیر گزارہ نہیں ۔۔اسد عمر

مزیدخبریں