بغیر کارروائی مذہبی جماعت کے کارکنوں کی رہائی، پولیس ناخوش

Apr 22, 2021 | 20:22:PM

(24 نیوز)حکومتی معاہدے سے کالعدم تحریک لیبک کے کارکنوں کی رہائی، پنجاب پولیس کے افسر اور اہلکار بغیر قانونی کارروائی کارکنوں کی رہائی سے ناخوش، کہتے ہیں حکومتی کمزور معاہدے سے فورس کا مورال کم ہوا۔
حکومت معاہدے سے کالعدم تحریک لیبک کے کارکنوں کی بغیر قانونی کارروائی  رہائی پر پنجاب پولیس کے افسر اور اہلکار  ناخوش ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق حکومتی کمزور معاہدے سے فورس کا مورال کم ہوا، حکومتی رٹ کی بحالی کے لئے پولیس فورس نے تشدد برداشت کیا اور جانیں دی۔

پولیس افسروں نے شکوہ کیا کہ حکومت نے کالعدم تحریک لیبک سے معاہدہ کرتے وقت پولیس کی قربانیوں کو نظر انداز کیا۔پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کے ایسے معاہدے مستقبل میں پولیس جوانوں میں مقابلے کے جذبے کو پست کریں گے۔ پولیس افسروں کے مطابق کالعدم تحریک لیبک سے تصادم کے دوران لاہور پولیس کے دو اہلکار شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔ 
یاد رہے گزشتہ دنوں میں ہونے والے کالعدم تحریک لبیک کے مظاہروں کے دوران پولیس اہلکاروں اور مظاہرین میں تصادم ہوا تھا،ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا کہ مسلح مظاہرین نےنواں کوٹ تھانے پر حملہ کیا۔حملے کے دوران رینجرز اور پولیس اہلکار تھانے میں محصور ہوگئے، جنہوں نے دفاعی طور پر مظاہرین کو پیچھے دھکیلا۔ مظاہرین ڈی ایس پی نواں کوٹ کو اغوا کرکے اپنے مرکز لے گئے ہیں۔
 پولیس ترجمان کا کہناتھا کہ آپریشن مسجد یا مرکز کے خلاف نہیں تھا۔پولیس نے طاقت کا مظاہرہ اپنے دفاع میں کیا۔مظاہرین نے پولیس اور رینجرز پر پیٹرول بم سے بھی حملے کئے۔،تصادم کے دوران پولیس اہلکاروں سمیت مظاہرین بھی زخمی ہوئے۔مظاہرین نے پولیس اور رینجرز پر پیٹرول بم سے بھی حملے کئے۔
یہ بھی پڑھیں:غیرملکی سیاحوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری۔۔۔حکومت نے اہم ترین چیز ساتھ لانے کی اجازت دیدی

مزیدخبریں