(24 نیوز)بھارت میں کورونا شدید ترہو گیا اورہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی ہو گئی جس پر ہریانہ کے بڑے ہسپتال نے آکسیجن کی کمی کا ایس او ایس جاری کردیا۔
ہسپتال انتظامیہ کاکہناہے کہ ہسپتال میں صرف 45 منٹ کی آکسیجن بچی ہے ،45 منٹ بعد مریضوں کی جان نہیں بچائی جا سکتی ۔
ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی پر دلی ہائیکورٹ حکومت پر برہم ہو گئی، عدالت نے کہاکہ حکومت آکسیجن کی فراہمی یقینی بنائے ،پتہ ہے ملک ڈنگ ٹپاﺅپالیسی پر چل رہا ہے۔عدالت نے کہاکہ آکسیجن کی فراہمی کیوں یقینی نہیں بنائی جا رہی ،ہسپتالوں کو آکسیجن نہیں ملی تو مجرمانہ غفلت کی کارروائی کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں: غیرملکی سیاحوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری۔۔۔حکومت نے اہم ترین چیز ساتھ لانے کی اجازت دیدی