(24نیوز) کوئٹہ دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تدفین کردی گئی۔ شہر کی فضا سوگوار رہی، دھماکے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیاگیا ۔
تفصیلات کے مطابق منگل کی شب کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے بم دھماکے میں شہید ہونے والے پانچ افراد کو مقامی قبرستانوں میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں شہدا کے عزیز و اقارب سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی دوسری جانب کوئٹہ شہر کی فضا بھی سوگوار رہی سڑکوں کو ٹریفک بھی معمول سے کم دکھائی دی ۔
ادھر بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ بجلی روڈ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانہ کوئٹہ میں درج کیا گیا ہے مقدمے میں دفعات 302،324،427پی پی سی، 7اے ٹی اے ،ایکسپلوژو ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں ،دوسری جانب سی ٹی ڈی اور بم ڈسپوزل ٹیم نے کوئٹہ بم دھماکے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں حکام کے مطابق دھماکہ خود کش ہوسکتا ہے جائے وقوعہ سے مبینہ خود کش حملہ آور کے جسمانی اعضا اکھٹے کر لئے گئے جنہیں ڈی این اے سیمپل کے ذریعے شناخت کے لئے لاہور بھجوایا جائےگا ۔
کوئٹہ دھماکے میں افطار کے لئے جانے والے پانچ دوست زخمی ہوئے ، گزشتہ شب کوئٹہ کے سرینا ہوٹل میں اسسٹنٹ کمشنرز بلال بشیر، اعجاز احمد، محکمہ انڈسٹریز لاہور میں اسسٹنٹ دائریکٹر راجا طاہر، عرفان اور عطاءاللہ افطار کرنے کے لئے سرینا ہوٹل گئے جہاں سے وہ نکل رہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوگیا جس میں پانچوں دوست زخمی ہوگئے جو کوئٹہ کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں۔ بغیر کارروائی مذہبی جماعت کے کارکنوں کی رہائی، پولیس ناخوش
کوئٹہ دھما کہ۔۔ شہدا سپرد خاک۔۔شہرکی فضا سوگوار
Apr 22, 2021 | 20:37:PM