(24نیوز)بھارت نے پاکستان سے جانے والا ایک اور کبوتر پکڑ لیا، بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز نے کبوتر کو جاسوس قرار دے کر ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسزنے ایک اور پاکستانی جاسوس کبوتر پکڑنے کا مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے، اس متعلق بھارتی پولیس نے مقدمہ درج کرنے کےلئے قانونی ماہرین سے رائے مانگ لی ہے۔
بھارت نے دعویٰ کیا کہ کبوتر17 اپریل کو پاکستانی علاقے واہگہ کے قریب سے اڑتا ہوا بھارتی علاقے رورانوالہ میں چلا گیا اور یہ پاکستانی کبوتر پولیس کانسٹیبل کے کندھے پر بیٹھ گیا۔کبوتر کا معائنہ کیا تو اس کی ٹانگ پر کاغذ بندھا ہوا تھا، کبوترکی ٹانگ کے ساتھ سفید کاغذ پر پاکستانی موبائل نمبر لکھا ہے۔پاکستانی موبائل نمبر جلو موڑ کے قریب موٹر ورکشاپ کے مالک کا نکلا جبکہ موٹر ورکشاپ کے مالک نے کبوتر لاپتہ ہونےکی تصدیق بھی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ بغیر کارروائی مذہبی جماعت کے کارکنوں کی رہائی، پولیس ناخوش
بھارت نے ایک اور پاکستانی جاسوس پکڑ لیا
Apr 22, 2021 | 21:07:PM