نومبر کے بعد سے ہی ہماری ٹی ایل پی سے بات چیت جاری تھی ،نورالحق قادری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر مذہبی امور پیرنورالحق قادری کاکہناہے کہ نومبر کے بعد سے ہی ہماری ٹی ایل پی سے بات چیت جاری تھی ،فرانس کے سفیر کو نکالنے پر قومی اسمبلی میں قرارداد لانے پر ہم پابند ہیں ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نور الحق قادری نے کہاکہ ہم نے کہاتھا ٹی ایل پی اور حکومت اپنا اپنا ڈرافٹ لے آئیں ، ٹی ایل پی کاکہناتھا کہ قرارداد پاس کرانا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم یہ کہہ رہے تھے قراردادلانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریلوے پولیس کا مستقبل دائو پر لگ گیا