امریکی صدر کو مسلمانوں پر مزید پابندیاں عائد کرنے سے روکنے کا بل منظور

Apr 22, 2021 | 22:42:PM

(24نیوز)امریکی ایوان نمائندگان نے مسلمانوں پر مزید پابندیاں عائد کرنے سے روکنے کا بل منظور کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں ایک بل پاس کیا گیا ہے جو مستقبل میں کسی بھی امریکی صدر کو مذہبی بنیادوں پر سفری پابندیاں عائد کرنے سے روکے گا جبکہ اس بل کا انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے۔ 
اس بل کو نو بین ایکٹ کا نام دیا گیا ہے جو سابق امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں پرامریکا میں متنازع سفری پابندیاں عائد کیے جانے کے جواب میں لایا گیا ہے۔ایوان نمائندگان میں اس بل کو 208کے مقابلے میں 218ووٹوں سے منظور کیا گیا ہے تاہم اسے قانون بننے کیلئے امریکی سینیٹ سے پاس کرانا بھی لازمی ہے۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دورمیں کئی مسلمان ممالک پر امریکا سے متعلق سفری پابندیاں عائد کی تھیں جس پر احتجاج بھی کیا گیا تاہم نئے امریکی صدر جوبائیڈن نے 20 جنوری کو اپنا عہدہ سنبھالنے کے پہلے روز ہی ٹرمپ کے اس متنازع فیصلے کو واپس لے لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مریخ پر ناسا نے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو آکسیجن میں بدل دیا

مزیدخبریں