(24 نیوز)امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے مذہبی آزادی کی منظم خلاف ورزیوں پر بھارت کو خصوصی تحفظات والے ممالک کی فہرست میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کمیشن نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ ہر دو طرفہ پلیٹ فارم پر مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا جائے۔
امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے مطالبہ کیا ہے کہ مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں میں ملوث بھارتی عناصر کے امریکا میں اثاثے منجمد کئے جائیں اور داخلے پر پابندی لگائی جائے۔
واضح رہے کہ بھارت میں مودی سرکار بننے کے بعد سے اقلیتوں پر ظالم بڑھ گیا ہے۔ انتہا پسند ہندوئو ں نے مذہبی آزادی کے نام پر دوسرے مذاہب خصوصی ہزاروں مسلمانوں کو قتل کردیا۔ مودی کی پسند پناہی کے باعث انتہا پسند ہندئو تنظیم کے غنڈوں سے کوئی بھی محفوظ نہیں۔ کبھی گائے کے نام پر تو کبھی معمولی سی بات پر مسلمانوں کو قتل کردیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت میں کورونا سے بدترصورتحال، چین کی تعاون کی پیشکش