(24 نیوز) سابق وزیر اعلی سندھ سیدغوث علی شاہ نے کہا ہے کہ میری دونوں بیٹوں شبیر حیدر شاہ ،ڈاکٹر حیدر علی شاہ اور بیٹی شاہدہ فاطمہ سے کوئی صلح نہیں ہوئی،اس بارے میں میرے بچوں کی جانب سے جھوٹی خبر پھیلائی جارہی ہے کہ میرا کمپرومائز ہوگیا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ میرے دونوں بیٹے اور ان کے بچے آج بھی مجھے میری اہلیہ اور بیٹے صفدر حیدر شاہ کو قتل کرنا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطا بق پریس کانفرنس کرتے ہوئے غوث علی شاہ نے کہا کہ جب سے میرا بیٹا صفدر حیدر شاہ برطانیہ سے تعلیم حاصل کر کے واپس آیا ہے،میرے دونوں بیٹے اور بیٹی اس لیے مخالف ہوگئے ہیں کہ ان کا خیا ل ہے کہ صفدر شاید میرا سیاسی جانشین بنے گا،میں نے صرف اپنے بچوں کے خلاف ایک مقدمہ درج کرایا تھا او ر میرے خلاف اب تک پانچ مقدمات درج کرائے جاچکے ہیں،آخری مقدمہ ڈاکٹر علی حیدر شاہ نے درج کرایا ہے۔
میں نے اپنے بچوں کو عاق کردیا ہے اوران سے میرا کوئی واسطہ نہیں لیکن میرے خلاف سازشیں جاری ہیں جس کی وجہ سے میری اہلیہ اور بیٹے صفدر کی جان کو شدید خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سمندر کنا رے ٹی وی ادا کارہ۔بے با ک ماڈل کابولڈ فوٹو شوٹ