(24 نیوز)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے شہبازشریف کی ضمانت پر سوال اٹھا دیا، کہتے ہیں بدقسمتی سے اس ملک میں کسی کیس کا دیر تک چلنا کوئی بڑی بات نہیں ،شہباز شریف کی ضمانت ہونا یہ ثابت نہیں کرتاکہ وہ بے گناہ ہیں ،شہبازشریف کیس میں ٹی ٹیز اور بینک ٹرانزیکشن ہیں ،شہبازشریف کو سزا کیوں نہیں ملی یہ میرا بھی سوال ہے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہاکہ وزارت اطلاعات بہت ہی مشکل اور تھکا دینے والی وزارت ہے، مجھے کورونا، گندم، پی آئی اے مسائل اور ریفارمز جیسے چیلنجز کاسامنا رہا، ان کاکہناتھا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایک بڑی زبردست وزارت ہے، ترقی یافتہ ممالک میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمیں نیب ریفارمز اور الیکٹورل ریفارمز کی طرف جانا ہے ،وزیراعظم عمران خان تو یہی کہتے ہیں قانون سب کیلئے ایک ہونا چاہئے ،انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین ہماری پارٹی کے اہم ممبر ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: سا بق وزیر اعلیٰ کو کون قتل کرنا چا ہتا ہے؟سنسنی خیز انکشافات