(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ٹویٹر سپیس میں براہ راست شرکت کی جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ٹویٹر اسپیس میں شرکت کرنے کے بعد مختلف لوگوں کے سکرین شاٹ وائرل ہورہے ہیں جس میں بتایا جارہا ہے کہ ٹویٹر سپیس میں کون کون شریک ہوا۔
اسی حوالے سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر سپیس کا ایک سکرین شاٹ تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں یہ دعویٰ تھا کہ اس میں عمران خان کی مخالف مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی شرکت کی ہے۔
سکرین شاٹ کے تیزی سے وائرل ہونے کے بعد مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے ردعمل کا اظہار کیا۔ذیشان ملک نے اس سکرین شاٹ کو جعلی قرار دیا جس کا مطلب یہ ہے کہ مریم نواز نے سپیس سیشن میں شرکت نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے اکاؤنٹ سے منسوب یہ سکرین شاٹ ترمیم شدہ یعنی جعلی ہے۔
یاد رہے کہ عمران خان کی اسپیس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد لاکھوں میں تھی۔
یہ بھی پڑھیں: تیل کی قیمتوں میں اضافہ