وفاقی کابینہ میں توسیع۔مزید3 وزرا نے حلف اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز) وفاقی کابینہ میں توسیع ، مزید تین وزراء نے حلف اٹھا لیا،صدر مملکت عارف علوی نے نئے وزرا سے حلف لیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی کابینہ میں تین نئے وزرا کو شامل کر لیا گیا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین ، ن لیگ کے میاں جاوید لطیف اور بی این پی مینگل کے آغاحسن بلوچ نے حلف اٹھا لیا۔
وزیر مملکت کے طور پر بی این پی کے محمدہاشم نوتیزئی بھی حلف اٹھایا۔
آغاحسن بلوچ وفاقی وزیر سائنس اینڈٹیکنالوجی کاقلمدان سنبھالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عید کب ہو گی؟ماہر فلکیات نے پیشنگوئی کردی
حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: عید کی چھٹیوں کا اعلان