(24 نیوز) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللّٰہ نےعدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ کا فیصلہ کر لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ نے چیف جسٹس کی کورٹ میں سسٹم نصب کر دیا۔ٹرائل کے طور پر آج سے عدالتی کارروائی کو محدود پیمانے پر براہِ راست دکھایا جائے گا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے لائیو اسٹریمنگ پر ہائیکورٹ رپورٹرز سے تجاویز طلب کر لی ہیں اور اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کو معاونت کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:رانا ثنا اللہ نے عمران خان کو بڑی پیشکش کردی
ٹرائل کی کامیابی کے بعد ویب سائٹ پر کوئی بھی لائیو عدالتی کارروائی دیکھ سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم بننے کے بعد شہباز شریف پہلا دورہ کس ملک کا ہو گا؟