حمزہ شہبازکی تقریب حلف برداری ، عدالت سے بڑی خبر آگئی

Apr 22, 2022 | 11:33:AM

(24نیوز)لاہورہائیکورٹ نے گورنر پنجاب سے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف نہ لینے کاعذرطلب کرلیا۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب کے نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی حلف برداری کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔عدالت میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس عدالت میں پیش ہوئے۔ان کا کہناتھا کہ گورنرسمجھتے ہیں وزیراعلیٰ کا انتخاب آئین کے تحت نہیں ہوا، اس پر چیف جسٹس نے سوال کیا کہ یہ کہاں لکھا ہے کہ گورنر الیکشن کوجاکردیکھے گا؟ 
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ گورنر کوئی ربڑ اسٹیمپ نہیں، غیرمعمولی صورتحال ہوئی جوپہلے کبھی نہیں ہوئی، ایک خاتون رکن زخمی ہوئیں، وہ اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہی ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ تو کیا اس واقعے سے ہاؤس کی پروسیڈنگ ختم ہو جائے گی، آج 21 دن ہوگئے صوبے میں کوئی حکومت نہیں جب کہ یہ الیکشن بھی عدالت کے حکم پر ہوا ہے، الیکشن کیسے ہوا یہ عدالت جانتی ہے، گورنر بتائیں کہ وہ غیرحاضر ہیں یاحلف نہیں لے سکتے۔عدالت نے کہا کہ 11 بجے تک گورنرسے لکھوا کرعدالت میں پیش کریں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ ۔عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کا فیصلہ

مزیدخبریں