(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے اسد عمر کو الوداعی ڈنر پر بلا لیا ۔
تفصیلات کے مطابق احسن اقبال کی جانب سے اسدعمر کو ایک خط لکھا گیا جس میں احسن اقبال نے اسد عمر کو الوداعی عشائیہ کی دعوت دی ۔
خط میں کہا گیا کہ آپ کی پسند کی تاریخ اور وقت پر آپ کو الوداعی ڈنر پر مدعو کرنا چاہتا ہوں۔ احسن اقبال کی جانب سے سابق حکومت کی طرف سے عوامی مفاد کے شروع کیے جانیوالے منصوبوں پر روشنی ڈالی جائیگی اور ان کو جاری رکھنے پر تبادلہ خیال ہوگا، آپ کے مثبت جواب کا انتظار رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ سے حلف کیوں نہیں لیا ؟؟ عدالت نے گورنر پنجاب سے عذر طلب کرلیا
احسن اقبال نے اسد عمر کوالوداعی ڈنر پر بلالیا
Apr 22, 2022 | 11:54:AM