حکومت کاای سی ایل سے متعلق بڑافیصلہ

Apr 22, 2022 | 13:00:PM

(ویب ڈیسک)حکومت نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ کا غیر ضروری استعمال روکنے کا فیصلہ کرلیا،انتہائی ضروری ہونے پر ہی نام شامل ہوگا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہا کہ نئی ای سی ایل پالیسی کے سب سے بڑے بینفشری سابق وزیراعظم عمران خان ہوں گے۔ ذرائع وزارت قانون کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے ای سی ایل نے رولز میں ترمیم کی سفارش کردی۔نئے رولز کے تحت انتہائی ضروری ہونے پر ہی نام ای سی ایل میں شامل کیا جائیگا ، ای سی ایل سے نام نکالنے کے کیسز نمٹانے کا وقت مقرر کرنے کی بھی تجویز سامنے آئی۔ ذرائع کے مطابق ای سی ایل سے نام نکالنے کے کیسز نمٹانے کا وقت مقرر کرنے کی تجویز کئی سال سے زیر التوا درخواستوں کے باعث دی گئی۔ ذرائع وزارت قانون نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد رولز میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا بینہ کا نام ای سی ایل میں ۔۔رانا ثنا اللہ کا دبنگ کا اعلان

مزیدخبریں