گھبراہٹ ، بے چینی اور کولیسٹرول کم کرنے کیلئے ٹماٹر انتہائی مفید

Apr 22, 2022 | 13:28:PM
ٹماٹر اور ٹماٹر جوس، فائل فوٹو
کیپشن: ٹماٹر اور ٹماٹر جوس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹماٹر میں قدرتی طور پر وٹامن اے، سی، ای، فولاد، نمکیات، اینٹی آکسیڈنٹ، لائیکوپین، فولیٹ، پوٹاشیئم، فائبر، کاربس، وٹامن بی 9، بیٹا کیروٹن، کلوروجینک ایسڈ، گاما امینو بیوٹیرونک ایسڈ، فلاوینوائڈ جیسے اہم مرکبات اور اجزا پائے جاتے ہیں۔

 ٹوکیو میڈیکل یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق ٹماٹر کا استعمال آپ کو اس وقت فائدہ دے گا جب آپ اس کے استعمال کا صحیح طریقہ اپنائیں گے، یعنی ایک محدود مقدار میں اس کا استعمال کریں گے، کیوں کہ اگر اس کا وقت بے وقت استعمال کیا جائے، تو یہ آپ کی صحت کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن سکتا ہے۔
 کچھ لوگ ٹماٹر کا جوس شوق سے پیتے ہیں، آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اس سے نہ صرف گھبراہٹ اور بے چینی کا علاج ہو سکتا ہے بلکہ یہ کولیسٹرول کو بھی کنٹرول کر سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر درست طریقے سے ٹماٹر کا جوس استعمال کیا جائے تو اس سے آپ کے جسم میں کولیسٹرول میں کمی ممکن ہے، یعنی ٹماٹر کا جوس چند ماہ میں آپ کی اضافی چربی کو ختم کر سکتا ہے۔

ایسا کیسے ممکن ہے؟ دراصل ٹماٹر کے جوس میں مختلف قسم کے ایسڈز پائے جاتے ہیں جو آپ کے بڑھے ہوئے کولیسٹرول کو کم کرنے کے لیے مثبت کردار ادا کرتے ہیں۔

ٹماٹر کے ایک گلاس جوس کے فوائد کے بارے میں جاپانی ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ اس میں مختلف ایسے نامیاتی مرکبات شامل ہوتے ہیں جو آرام کش ہوتے ہیں، یعنی جن کے استعمال سے جسم میں سکون اور آرام کے ہارمونز کو طاقت ملتی ہے اور وہ بہتر طور پر کام کرنے لگتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ٹماٹر گھبراہٹ اور بے چینی کو دور کرنے میں مفید ہے۔

ٹماٹر کا جوس کب پیئں؟

ناشتے کے بعد آپ روز ایک گلاس ٹماٹر کا جوس پیئں تو اس سے جلد ہی کولیسٹرول کم ہو جائے گا، اور اس کے علاوہ آپ کی بے چینی و اضطراب میں بھی کمی ہوگی اور ذہنی و جسمانی سکون میسر ہوگا۔

ٹماٹر کے فوائد ، ٹماٹر کن بیماریوں میں مفید ہے۔

کینسر سے بچاؤ
ٹماٹر میں لائکوپین بڑی تعداد میں شامل ہوتا ہے جس کے بارے میں مانا جاتا ہے کہ اس کے استعمال سے مختلف قسم کے کینسر سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔ لائیکوپین سے حساس جلد کو الٹراوائلٹ لائٹ سے بھی بچاتا ہے جو خواتین میں جلد کے کینسر کی بڑی وجہ ہے۔

دائمی بیماریوں میں مدد کرتا ہے
کرومیم کی موجودگی کے باعث ٹماٹر شوگر کس سطح کو درست کرتا ہے، انسولین کے خلاف مزاحمت کم کرتا ہے اور ذیابیطس (شوگر) کے لیے استعمال ہونے والی ادویات کی افادیت بڑھاتا ہے، اگر آپ ریموٹائیڈ ارتھرائٹس کا شکار ہیں تو ٹماٹر کے استعمال سے جوڑوں اور پٹھوں کے درد میں آرام ملے گا۔

 دل، دماغ اور ہڈیوں کیلئے مفید
ٹماٹر میں پوٹاشیم کی موجودگی کے باعث مانا جاتا ہے کہ پکے ہوئے ٹماٹر سے دماغ تیز ہوتا ہے۔ اگر آپ 35 سال سے زائد عمر کے ہیں تو روزانہ ایک گلاس ٹماٹر کے شربت کا استعما کریں جس سے آپ کو بڑی تعداد میں وٹامن کے اور کیلشیم ملے گا جو ہڈیوں کی بہتر انداز میں مرمت میں مددگار ثابت ہوگا جبکہ ہڈیوں کی کچھ بیماریوں سے بچاؤ میں بھی مدد ملے گی۔

یہ بھوک لگاتا ہے اور کھانے کو ہضم کرتا ہے،قبض کشا ہے۔

اگر بچوں کے ہاتھ پاؤں ٹیڑھے ہو جائیں تو ٹماٹر کا رس متواتر پلاتے رہنے سے جلد آرام آ جاتا ہے۔

خون کی کمی، یرقان، ورم گردہ، ذیابیطس اور موٹاپے میں صبح نہار منہ ایک بڑا سرخ ٹماٹر استعمال کرنے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔

ٹماٹر خون کو صاف اور جسم کی خشکی کو دور کرتا ہے۔

وہم اور وحشت کو ختم کرتا ہے۔

کچا ٹماٹر کھانے کی صورت میں کچھ دیر پانی ہرگز نہیں پینا چاہیے تا کہ اس میں موجود تیزابی مادے معدے میں بغیر پانی پیے اپنا کام بخوبی سر انجام دے سکیں۔

ٹماٹرطبیعت کو فرحت دیتا ہے،گرمیوں میں اس کا استعمال گرمی اور حرارت ختم کرتا ہے، اس لیے اس کا گرمیوں میں زیادہ استعمال ہوتا ہے،گرم سبزیوں کی تاثیر بدلنے کیلئے اس میں ٹماٹر کا اضافہ کیا جاتا ہے۔مریض اور کمزور افراد کیلئے ٹماٹر کا استعمال بے حد مفید ہوتا ہے۔دانتوں کو مضبوط بنانے اور بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ٹماٹر کا استعمال بہت مفید ہے۔

ٹماٹر کے جوس میں وہ تمام اجزاء پائے جاتے ہیں جو بچوں کی پرورش کیلئے ضروری ہوتے ہیں۔ اس لیے بچوں کو روزانہ صبح ایک ٹماٹر دھو کر کھلانا بہت مفید ہوتا ہے۔ان ماؤں کیلئے ٹماٹر کھانا بے حد نفع بخش ہوتا ہے جن کے بچے شیر خوار ہوتے ہیں،حاملہ خواتین کیلئے صبح صبح ایک ٹماٹر کا جوس بہت مفید ہے،ہمیشہ صحت مند رہنے کیلئے ضروری ہے کہ دوپہر کے کھانے کے ساتھ مولی، چقندر، سلاد اور ٹماٹر کا استعمال ضرور کریں۔

مذکورہ بالا فوائد کے علاوہ ٹماٹر کے چند نقصانات بھی ہیں۔

ٹماٹر بادی اور بلغم پیدا کرتا ہے۔تپ دق کے مریضوں کیلئے ٹماٹر مفید نہیں ہے۔سینے اور گلے کے امراض والے مریض کیلئے ٹماٹر فائدہ مند نہیں ہے۔گردہ کی پتھری والے مریض بھی ٹماٹر استعمال نہ کریں۔ٹماٹر زکام پیدا کرتا ہے اور پیٹ میں ٹماٹر سے نفخ پیدا ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      چیتے نے کشتی سے دریا میں چھلانگ لگا دی، پھر کیا ہوا۔ ویڈیو دیکھیں