حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کا معاملہ ،لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا 

Apr 22, 2022 | 14:27:PM
حمزہ شہباز لاہور ہائیکورٹ
کیپشن: حمزہ شہباز (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کا کیس نمٹا دیا گیا  ۔ عدالت نے کہا کہ گورنر پنجاب حلف لینے سے انکار نہیں کرسکتے ۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے صدر مملکت کو حکم دیا کہ گورنر کے انکار کے بعد نو منتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کیلئے نمائندہ مقرر کریں ۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب کے نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی حلف برداری کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس عدالت میں پیش ہوئے۔ان کا کہناتھا کہ گورنرسمجھتے ہیں وزیراعلیٰ کا انتخاب آئین کے تحت نہیں ہوا، اس پر چیف جسٹس نے سوال کیا کہ یہ کہاں لکھا ہے کہ گورنر الیکشن کوجاکردیکھے گا؟ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ گورنر کوئی ربڑ اسٹیمپ نہیں، غیرمعمولی صورتحال ہوئی جوپہلے کبھی نہیں ہوئی، ایک خاتون رکن زخمی ہوئیں، وہ اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہی ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ تو کیا اس واقعے سے ہاوس کی پروسیڈنگ ختم ہو جائے گی، آج 21 دن ہوگئے صوبے میں کوئی حکومت نہیں جب کہ یہ الیکشن بھی عدالت کے حکم پر ہوا ہے، الیکشن کیسے ہوا یہ عدالت جانتی ہے، گورنر بتائیں کہ وہ غیرحاضر ہیں یاحلف نہیں لے سکتے۔عدالت نے کہا کہ 11 بجے تک گورنرسے لکھوا کرعدالت میں پیش کریں۔یہ بھی پڑھیں: اسلام ا?باد ہائیکورٹ۔عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کا فیصلہ