چودھری شجاعت کے بیٹے کو وزیر بننے کے بعد بڑا چارج مل گیا

Apr 22, 2022 | 14:27:PM
چودھری شجاعت کے بیٹے کو وزیر بننے کے بعد بڑا چارج مل گیا
کیپشن: چودھری سالک حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہباز  شریف نے چودھری شجاعت کے صاحبزادے چودھری سالک حسین کو وفاقی وزیر بنانے کے بعد چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا بڑا چارج دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف زرداری نے چودھری شجاعت حسین کو فون کرکے سالک حسین کو وفاقی وزیر بننے پر مبارکباد دی۔خالد مقبول صدیقی اور خالد مگسی  نے بھی چودھری شجاعت حسین کو ٹیلیفون کیا اور مبارکباد ی۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنے صاحبزادے چوہدری سالک حسین کے وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے پر کہنا ہے کہ چودھری سالک حسین نے جو بھی قدم اٹھایا ہے مجھ سے پوچھ کر اٹھایا ہے۔ چودھری  سالک حسین نے میرے کہنے پر ہی وزیراعظم شہباز شریف کو ووٹ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مینار پاکستان میں پاور شو کے بعد عمران خان کا پہلا پیغام

چودھری شجاعت نے مزید کہا کہ چودھری سالک حسین نے جو بھی قدم اٹھایا مجھ سے پوچھ کر اٹھایا، انہیں میری مکمل سپورٹ اور حمایت حاصل ہے۔

واضح رہے کہ ق لیگ کے رہنما چوہدری سالک حسین نے دوسرے مرحلے میں آج وفاقی وزیر کا حلف اٹھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ میں توسیع۔مزید3 وزرا نے حلف اٹھا لیا