سالک حسین نے میرے کہنے پر شہبازشریف کو ووٹ دیا، چودھری شجاعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ان کے بیٹے اور رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین نے ان کی اجازت سے ہی شہباز شریف کو ووٹ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ووٹنگ میں مسلم لیگ کے ق اراکین اسمبلی چودھری سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ نے شہباز شریف کو ووٹ دیا تھا۔سابق صدر آصف علی زرداری نے تحریک عدم اعتماد اور وزیراعظم کے انتخاب میں ساتھ دینے پر چودھری شجاعت حسین کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔
آج چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک حسین نے شہباز شریف کی کابینہ میں بطور وفاقی وزیر اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا ہے۔اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کے الیکشن میں چوہدری سالک حسین نے اپنے ووٹ کے بارے میں شہباز شریف کو ووٹ دینے کا فیصلہ میرے مشورے اور مجھ سے پوچھ کر کیا۔
یہ بھی پڑھیں:چودھری شجاعت کے بیٹے کو وزیر بننے کے بعد بڑا چارج مل گیا