وزیراعلیٰ  کی حلف برداری۔ہائیکورٹ کے فیصلے پر ایڈووکیٹ جنرل کا بڑا اعلان

Apr 22, 2022 | 16:02:PM
وزیراعلیٰ  کی حلف برداری۔ہائیکورٹ کے فیصلے پر ایڈووکیٹ جنرل کا بڑا اعلان
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان  کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا کہنا ہے کہ کیس میں گورنر پنجاب کو نوٹس ہی نہیں کیا گیااور نہ ہی سنا گیا ہے جبکہ صدر پاکستان کیس میں فریق ہی نہیں تھے انہیں کیسے ہدایات جاری کی جا سکتی ہیں اورآئین کے تحت گورنر اور صدر کو ہدایات نہیں جاری کی جا سکتی  کیوں کہ آرٹیکل 248کے تحت صدر اور گورنر کو استثنیٰ حاصل ہے اس لیے ان کو نہ ہی عدالت کوئی احکامات جاری کر سکتی اور نہ ہی ہدایات جاری کر سکتی ہے ۔

   چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے گورنر پنجاب کی جانب سے حلف نہ لینے کیخلاف درخواست پر سماعت کی جس میں انہوں نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ گورنر پنجاب نئے وزیر اعلیٰ سے حلف نہیں لینا چاہتے اس لیے صدر پاکستان حلف لینے کیلئے کسی دوسرے شخص کو نامزد کریں اور 24گھنٹے میں یہ کام کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:میٹرک کے امتحانات کب ہونگے؟ ڈیٹ شیٹ آگئی

عدالت نے فیصلے کی کاپی صدر پاکستان کو بھیجنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے موقف اختیار کیا تھا کہ آئین میں گورنر کے پاس اختیار نہیں کہ وہ حلف لینے سے انکار کریں ۔

یہ بھی پڑھیں:چودھری شجاعت کے بیٹے کو وزیر بننے کے بعد بڑا چارج مل گیا