رپورٹ کے مطابق اردن اور فلسطین نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ زیادہ تعداد میں یہودیوں کو مسلمانوں کے مقدس مقام پر آنے کی اجازت دے کر معاہدے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔گذشتہ سالوں کی طرح اس مرتبہ بھی ماہ رمضان کے آخری دس دنوں میں یہودیوں کی اس مقام پر آنے کی پابندی عائد ہے تاہم اس سال یہودیوں کا تہوار عید الفصح بھی رمضان کے ساتھ ہی آیا ہے جبکہ عیسائیوں کی چھٹیاں بھی اسی دوران ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ تینوں مذاہب کے ماننے والوں کا آج کل مقبوضہ بیت المقدس کے قدیمی علاقوں میں رش لگا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مائیک ٹائسن کا ایک بار پھر دھماکہ۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل