رواں سال کا پہلا سورج گرہن 30 اپریل کو ہوگا

Apr 22, 2022 | 18:45:PM
سورج گرہن۔جزوی۔پاکستان۔موسمیات۔امریکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)رواںسال کا پہلا سورج گرہن 30 اپریل اور یکم مئی کی درمیانی شب ہوگا جس میں سورج کو جزوی طور پر گرہن لگے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 30 اپریل رات 11:45 پر گرہن لگنا شروع ہوگا، جزوی سورج گرہن رات 1:42 پر عروج پر پہہنچے گا اور رات 3:38 کو ختم ہوگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ سورج گرہن جنوبی امریکا، انٹار کٹیکا اور بحر پیسیفک و اٹلانٹک میں دیکھا جا سکے گالیکن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔سورج کو لگنے والا یہ جزوی گرہن 2022 کا پہلا سورج گرہن ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں۔دھمکی آمیز خط۔کسی قسم کی غیر ملکی سازش نہیں ہوئی۔ قومی سلامتی کمیٹی
سورج گرہن۔جزوی۔پاکستان۔موسمیات۔امریکا