شادی سے قبل بربادی۔لڑکی کا منگیتر کو سرپرائز۔ گلہ کاٹ دیا۔ مگر کیوں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک دلہن نے سب کچھ طے ہوجانے کے بعد اپنے منگیتر کو سرپرائز دینے کیلئے بلایا اور اس کا گلا کاٹ دیا۔ گلے سے خوان نکلتا ہوا دیکھ کر وہ لڑکی لڑے کو اسی حالت میں چھوڑ کر بھاگ گئی ۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شادی صرف دولہا اور دلہن کی خوشی کا موقع نہیں ہوتا بلکہ پورے خاندان کیلئے راحت اور ارمان پورے کرنے کا موقع ہوتا ہے، لیکن کبھی کبھار غیر متوقع طور پر ایسی انہونی ہوجاتی ہے جس سے دونوں خاندانوں کی خوشیاں غمی میں بدل جاتی ہیں۔ ابھی تک آپ نے ایسی واردات شاید ہی سنی ہوگی کہ شادی نہ کرنے کے سبب کوئی لڑکی اپنے منگیتر کا گلا ہی کاٹ دے، لیکن آندھرا پردیش کے شہر وشاکھا پٹنم کے چوداورم پولیس سٹیشن میں ایسا دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا جہاں ایک دلہن نے سب کچھ طے ہوجانے کے بعد اپنے منگیتر کو سرپرائز دینے کے لئے بلایا اور اس کا گلا کاٹ دیا۔ گلے سے خوان نکلتا ہوا دیکھ کر وہ لڑکی لڑے کو اسی حالت میں چھوڑ کر بھاگ گئی۔رپورٹ کے مطابق لڑکے کا نام رامو نائیڈو ہے، جو سی ایس آئی آر میں سائنٹسٹ ہیں۔اس کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔ پولیس کے مطابق رامو نائیڈو کی پشپا نام کی ایک لڑکی کے ساتھ آئندہ ماہ شادی ہونے والی تھی۔ پشپا کو یہ شادی پسند نہیں تھی۔ اس نے رامو کو مندر کے پاس والی ایک پہلاڑی پر بلایا۔ جب لڑکے نے اس سے پوچھا تو کہا سرپرائز ہے۔پولیس کے مطابق 22 سال کی پشپا نے اس حادثہ سے پہلے تین چاقو بھی خریدے۔ جب لڑکا مندر کے پاس والی پہاڑی پر آیا تو کچھ دیر بات کرنے کے بعد اس کے گلے پر بلیڈ چلا دیا۔ لڑکا شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ اسے فوری ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ لڑکی کا کوئی مجرمانہ بیک گراونڈ نہیں ہے لیکن وہ اس لڑکے سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی۔ اس لئے اس نے لڑکے کو بلایا اور اس کے گلے پر چاقو چلا دیا۔ پولیس کے مطابق لڑکی نے اپنے والے سے اس شادی کی مخالفت کی تھی، لیکن والد نے اس کی بات نہیں مانی۔ آخر میں لڑکی نے یہ خوفناک کھیل کھیلا۔ حالانکہ ابھی یہ واضح نہیں ہو پایا ہے کہ لڑکی کا کسی دیگر لڑکے سے آفیئر تھا یا نہیں اور لڑکی نے صرف اکیلے اس حادثہ کو انجام دیا تھا یا اس سازش میں کوئی اور بھی شامل تھا۔ پولیس تمام معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سونا 800 روپے سستا، فی تولہ قیمت کیا رہ گئی؟