’ٹک ٹاک‘  اور ’پب جی‘ پر پابندی عائد

Apr 22, 2022 | 20:49:PM

(ویب ڈیسک)افغانستان کی حکومت نے معروف سوشل میڈیا ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘  اور آن لائن گیم ’پب جی‘ پر پابندی عائد کردی۔

 ترکی اردو کی ویب رپورٹ کے مطابق امارت اسلامیہ کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ’ ٹک ٹاک اور پب جی نے نوجوان نسل کو گمراہ کر دیا ہے اس لئے  وزارت ٹیلی کمیونیکیشن کو انہیں بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے’۔اس کے علاوہ  ٹی وی چینلز کو غیر اخلاقی مواد دکھانے سے روکنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال طالبان کی حکومت کے آنے کے بعد افغانستان میں موسیقی، فلموں اور ٹیلی ویژن ڈراموں پر پابندی  عائد کردی گئی تھی جس کے بعد نوجوانوں میں ٹک ٹاک اور پب جی کافی مقبول ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوری میں شائع ہونےوالے اعدادوشمار کے مطابق تقریباً 3 کروڑ 80 لاکھ سے زائد افراد پر مشتمل ملک افغانستان میں صرف 90لاکھ سے زیادہ لوگوں کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے جبکہ تقریباً 40 لاکھ  سوشل میڈیا صارفین ہیں، جن میں فیس بک سب سے زیادہ مقبول ہے۔

مزید پڑھیں:کسی کو یہ اختیار نہیں مجھ پر زبردستی غیرآئینی کام کیلئے دباﺅ ڈالے، گورنر پنجاب

مزیدخبریں