سچ ہمیشہ سامنے آتا ہے، نوازشریف کا قومی سلامتی اعلامیہ پر بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد اورسابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ سچ ہمیشہ سامنے آتا ہے سچ سامنے آ رہا ہے،ابھی تو صرف5یا 10فیصد سچ سامنے آیا ہے مزید بھی سامنے آئے گا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ پاکستان اس حال کو پہنچے گا جس میں آج ہے ، اسحاق ڈار نے معیشت کھڑی کی ، اس شخص نے زمین بوس کردی۔سابق وزیراعظم کاکہناتھا کہ ریاست مدینہ کا نام لے کر اس نے ظلم اور زیادتی کی ،اس نے پاکستان کا وہ حشر کیا ہے اس کو تو عبرت کا نمونہ ہونا چاہئے ،ان کا کہناتھا کہ یہ کسی بات کو نہیں مانتا ، نہ آئین ، قانون اور نہ ہی پارلیمنٹ کو مانتا ہے ،قانونی عدم اعتماد کا ووٹ آیا ہے تو مانو، سپریم کورٹ کو فیصلہ دینا پڑا،ملک کے صدر ہو کیسے فرائض منصبی ادا نہیں کروگے، کیسے حلف نہیں لو گے؟۔
قائد ن لیگ نے کہاکہ کیسے قوم تسلیم کر لے گی، میں تو تسلیم نہیں کرتا میں ان چیزوں کیخلاف لڑتا رہا ہوں،میں لڑوں گا جب تک جمہوریت اور نظریے کی آخری فتح نہیں ہوتی ،انہوں نے کہاکہ اگر غلط کیا ہے تو فارن فنڈنگ کیس کا نتیجہ ان کے خلاف آنا چاہئے ۔
نوازشریف نے کہاکہ پہلے سے ہی قومی اسمبلی سے اپنے بندوں کے استعفے دلا دیئے ، فارن فنڈنگ کیس کا نتیجہ خلاف آتا ہے تو پوری پارٹی بین ہو جاتی ہے،یہ شخص کونسی مٹی کا بنا ہوا ہے کہاں پرورش ہوئی؟ کون ہے یہ بندہ؟ قوم کو سوچنا چاہئے ۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں نیا اپوزیشن لیڈر کون؟ حیران کن نام سامنے آگیا