پاکستان کیلئے بڑی خبر،اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب نوبل انعام کیلئے نامزد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کیلئے بڑی خبر،اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کو نوبل پیس پرائز 2022 کیلئے نامزد کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر امجد ثاقب کو انسانی خدمات کے صلہ میں نوبل انعام کیلئے نامزد کیا گیا،یورپی ملک مالٹا کے وزیر خارجہ نے ڈاکٹر امجد ثاقب کو نامزد کیا۔
اخوت فاو¿نڈیشن 50لاکھ سے زائد افراد کو غربت سے نکال چکی ہے،ڈاکٹر امجد ثاقب نے 2001 میں 100 ڈالر سے کام شروع کیا،2001 سے اب تک اخوت 50 لاکھ خاندانوں کو 1 ارب سے زائد کی مدد فراہم کرچکی ہے،ڈاکٹر امجد ثاقب اس سے قبل کئی بین الاقوامی ایوارڈز جیت چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے سپورٹرز نے فواد چودھری کی کلاس لے لی ، مگر کیوں؟