دوہرے قتل کے الزام میں گرفتار رکن اسمبلی ایم پی اے ہاسٹل سے فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)دوہرے قتل کے الزام میں گرفتار رکن خیبر پختونخوااسمبلی فیصل زمان ایم پی اے ہاسٹل سے فرار ہو گئے،معاون خصوصی بیرسٹر سیف نے فیصل زمان کے فرار ہونے کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق دوہرے قتل کے ملزم رکن خیبرپختونخوا اسمبلی فیصل زمان جیل کی بجائے ایم پی اے ہاسٹل میں مقیم تھے،سپیکر کے پی اسمبلی نے 9 مارچ کو فیصل زمان کے پروڈکشن آرڈر پر جاری کئے تھے،فیصل زمان کو ایم پی اے ہاسٹل میں رکھا گیاتھا ، حکومت نے ایم پی اے ہاسٹل کو سب جیل قرار دیا تھا۔
فیصل زمان گزشتہ 42 دنوں سے ایم پی اے ہاسٹل میں مقیم تھے،فیصل زمان پر پی ٹی آئی کے رہنما طاہر اقبال اور گل نواز کے قتل کا الزام ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہاہے کہ فیصل زمان کیخلاف محکمہ داخلہ نے ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی ہے،ایف آئی اے سے رابطہ کیا ہے تاکہ فیصل زمان ملک سے باہر فرار نہ ہو،ان کا کہناتھا کہ نگرانی پر متعین عملے کیخلاف کارروائی کی جائے گی،متعلقہ اداروں نے تلاش شروع کردی، جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے سپورٹرز نے فواد چودھری کی کلاس لے لی ، مگر کیوں؟