(24) پاکستانی حکام نے امید ظاہرکی ہےکہ عید الفطرکے بعد سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کے اضافی ڈیپازٹس کی فراہمی کا معاہدہ متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی معیشت کے دگر گوں حالات کے باعث حکومت نے دوست ملک سعودی عرب سے مالی معاونت کی اپیل کی تھی،کیونکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر انتہائی حد تک کم ہو چکے ہیں، حکومت ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے بیرونی فنانسنگ حاصل کرنے کی سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہے، زرمبادلہ کے ذخائر 14 اپریل تک 4.3 ارب ڈالر تھے۔