سرحدوں کی حفاظت سے زیادہ مقدم کچھ نہیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سرحدوں کی حفاظت سے زیادہ مقدم کچھ نہیں، پاک فوج سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاک افغان سرحدکا دورہ کیا اور وہاں تعینات جوانوں کے ساتھ عید منائی ، پاک افغان سرحد پر آرمی چیف کی آمد پرکورکمانڈر پشاور نے استقبال کیا۔عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلےکو سراہا اور جوانوں اور افسران کی آپریشنل تیاری اور مستعدی کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور شہدا کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے، فوج ملکی سالمیت کویقینی بنانے اور خطرات کوناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، وطن کے محافظ اپنے پیاروں سے دور فرائض کو مقدم رکھتے ہیں،سرحدوں کی حفاظت سے زیادہ مقدم کچھ نہیں، عید پر وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔