این اے 8 باجوڑ ؛آزاد امیدوار مبارک زیب خان نے میدان مارلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز ) ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 8 باجوڑ میں آزاد امیدوار مبارک زیب خان کامیاب ہوگئےجبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار گل ظفر خان دوسرے نمبر پر رہے ۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے حلقہ این اے 08کے تمام ( 366) پولنگ اسٹیشن سے نتائج موصول ہوگئے، جن کے مطابق اس حلقے میں آزاد امیدوار مبارک زیب خان 72ہزار 913ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار گل ظفر خان46 ہزار 847 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔
واضح رہے کہ مبارک زیب خان عام انتخابات میں قتل ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رہنما ریحان زیب خان کے بھائی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پی کے91 کوہاٹ: سنی اتحاد کے امیدوار سب سے آگے