غزہ کے مسلمانوں پر اسرائیلی فوج کی بربریت جاری،مزید 48 فلسطینی شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)غزہ کے مسلمانوں پر اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ہے۔ 24 گھنٹےکے دوران مزید 48 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صیہونی طیاروں نے نصیرت کیمپ پر پھر بمباری کی، جس کے نتیجے میں مزید 7 فلسطینی شہید ہو گئے، سفاک فوج نے تازہ حملوں میں ایک اورنولود سے ماں کی گود چھین لی۔
ضرورپڑھیں:تیز ہوائیں،موسلا دھاربارش،چھتیں اڑ گئیں،چین میں نظام زندگی درہم برہم
فلسطین میں شہدا کی مجموعی تعداد 34ہزار 97 سے تجاوز کر گئی، جبکہ اسرائیلی حملوں میں 76 ہزار 980 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب، امریکا نے اسرائیلی فوجی یونٹ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ پابندی مغربی کنارے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث عائد ہوگی، تاہم اسرائیلی وزیراعظم نے ممکنہ پابندی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ فوجی بٹالین کےخلاف پابندی کاتمام طاقت سے مقابلہ کروں گا۔دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل پرکامیاب حملہ کرنے پر افواج کی تعریف کی ہے۔ ایران نے آپریشن کے دوران طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔