پشاور ہائیکورٹ کے 3 ججوں نے حلف اٹھا لیا

Apr 22, 2024 | 10:22:AM

(24 نیوز) پشاور ہائیکورٹ کے تین ججز نے حلف اٹھا لیا۔

حلف اٹھانے والوں میں جسٹس خورشید اقبال، جسٹس فضل سبحان اور جسٹس شاہد خان شامل ہیں، پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے تینوں ججز سے عہدے کا حلف لیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں مستقل ہونے والے ججوں کی تعداد 14 ہوگئی، جسٹس فضل سبحان، جسٹس شاہد خان اور جسٹس خورشید اقبال کے مستقل ہونے کی منظوری صدر مملکت آصف علی زرداری نے دی تھی۔

یادرہے کہ گزشتہ دنوں جسٹس اشتیاق ابراہیم نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدہ کا حلف اٹھایا تھا۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی تھی، گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نئے تعینات ہونے والے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم سے حلف لیا تھا، تقریب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بھی شریک ہوئے تھے۔

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی، پشاور ہائیکورٹ کے ججز، وکلاء، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، سیکرٹری ایڈمنسٹریشن سمیت دیگر محکموں کے انتظامی سربراہوں نے بھی تقریب میں شرکت کی تھی۔ 
 

مزیدخبریں